حیدرآباد۔3۔فروری(اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج
مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریسات کی تقسیم کا انداز جمہوری
اقدار کے خلاف ہے۔ انہوں نے آج بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ سے
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا
کہ کانگریس ادھر تلنگانہ میں ٹی
آر ایس کے ساتھ ادھر سیما آندھرا میں وائی ایس آر کانگریس کے ساتھ ملکر
سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ مسودہ بل میں دونوں علاقوں کے
عوام کے مطالبات کو بری طرح نظر انداز کر دیا گیا اور اسی بل کو اسمبلی میں
پیش کیا گیا ہے۔